16 جون 2010 - 19:30

ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی معاملہ پرامن طریقے سے حل کیا جائے۔

رجب طیب اردوغان نے جو فرانس کے دورے پرہیں کہا کہ کچھ ممالک ایران پرپابندیوں کی بات کررہےہیں لیکن ایران کےخلاف پابندیاں موثر نہیں ہوں گي۔ اردوغان نے کہا کہ اس سے پہلے بھی دوبار ووٹنگ کی گئی لیکن جن لوگوں نے پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیاتھا انہوں نے ہی اب سب سے  پہلے اس کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا فرانس ، جرمنی ، برطانیہ ۔ امریکہ اور چین نے ہی ایران پرپابندیوں کا فیصلہ کیا تھا لیکن خود ہی اس کی خلاف ورزی کی ۔ ترک وزیراعظم اردوغان نے صیہونی حکومت کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ حقائق سے فرار ممکن نہیں ہے اورعلاقے میں صرف ایک حکومت  ہے جس کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں۔ انہوں نے تعجب کا اظہار کیا کہ کوئي ملک اسرائیل پرتنقید کیوں نہیں کرتا۔

..........

/110